اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت نے سوئس حکام کو مقدمات کھلوانے کے لئے خط لکھا، پہلے خط کے بعد حکومت نے سوئس حکام کو دوسرا خط لکھ کر اپنے پہلے خط کا اثر زائل کردیا
جس سے عدالتی حکم کی توہین ہوئی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کی سزا ہوئی لیکن راجا پرویز اشرف نے خط لکھ کر عدالتی حکم کی تعمیل کردی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے سے نہیں روکا تھا۔ دوسرا خط لکھنے سےعدالت کی حکم عدولی نہیں ہوئی اس لئے توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا۔
349 total views, no views today


