مینگورہ(ناصرعالم)سوات میں موسم نے انگڑاٸی لی خشک سالی کاخاتمہ ہوگیا میدانی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سردی کی شدت بڑھ گٸی۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت پہاڑی وبالاٸی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ایک طرف خشک سالی کاخاتمہ ہوا تو دوسری طرف سردی کی شدت بڑھ گٸی موسم میں خوشگوارتبدیلی آنے کے بعد سیاحوں نے ایک بار پھر سوات کارخ کرلیااور اس وقت ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح ملم جبہ کالام بحرین مدین گبین جبہ میاندم مرغزاراور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف رواں دواں نظر آرہے ہیں سیاح سوات کے قدرتی حسن سے لطف اٹھارہے ہیں اور یہاں پر گزارے گٸے لمحات کو یاد گار اور محفوظ بنانے کے لٸے مسلسل فوٹو گرافی بھی کررہے ہیں۔
1,174 total views, no views today
Comments



