سوات(سوات نیوز) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرکاری ملازمین کی بھرتیوں میں شفافیت پی ٹی آئی کا طرہ امتیاز ہے، ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ملازمین کے مسائل اور مشکلات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ای او ایجوکیشن آفس سوات میں ترقی پانے والے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن آفس سوات کے ملازمین نے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اُن کے جائز مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین سسٹم چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اُن کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہزاروں ملازمین میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوئے ہیں اور بھرتیوں میں میرٹ کی پالیسی اپنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
836 total views, no views today



