بریکوٹ، بریکوٹ بازار میں لاکھوں روپے سے نصب سولر لائٹس کئی ماہ سے ناکارہ ہوچکے ہیں ۔بازار کو رات کے وقت تاریکی سے بچانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے ۔لوڈشیڈنگ اوربجلی فیل ہونے کی صورت میں بازار میں مکمل تاریکی کا راج ہو تا ہے جس کی وجہ سے چوکیداروں اور پولیس کو بازار میں گشت کے دوران انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔اگر بروقت لائٹس کے مرمت کا بندوبست نہ کیا گیا تو خدشہ ہے چوکیداری نظام پر منفی اثرات مرتب ہو ں گے۔سی ایم بریکوٹ نو رعلی شاہ سے رابطہ کر نے پر کہا کہ اس سولر لائٹس کو ہم نے کئی مرتبہ مرمت کی ہے اور لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں مگر پھر بھی ہماری کوشش ہے کہ ان لائٹس کی کارکردگی کے بہتری کے لئے مذید ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ان لائٹس کو بجلی سے کنکش کے فراہمی پر بھی غور کررہے ہیں ۔
816 total views, no views today


