مینگورہ ، مرکزی جماعت اہلسنت ،جمعیت علماء پاکستان نورانی اور تنظیم نوجوانان اہلسنت کی جانب سے گستاخانہ خاکو ں کے خلاف احتجاجی مظارہ و ریلی ، شدید نعرہ بازی ، فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے و سفیر کو ملک بدر کرنے اور گستاخان رسولؐ کو کیفر کردار تک پہنچائے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مرکزی جماعت اہلسنت ، جمعیت علماء پاکستان نورانی اور تنظیم نوجوانان اہلسنت کی جانب سے نشاط چوک مینگورہ تا سوات پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی ، بارش اور برفباری کے باوجود کثیر تعداد میں عہدیداروں ، ورکروں اور عام لوگوں نے شرکت کی ، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم نوجوانان اہلسنت صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رضا خان قادری ، ممتاز عالم دین علامہ پیر سید قادری ، جے یو پی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق امید وار پی کے 99 صاحبزادہ محمد اسحاق ، جے یو پی سوات کے صدر مولانا فضل قدیر شاہ ، مولانا مفتی کفایت اللہ ، رفیع اللہ ، مظفر علی ، اور مولانا ظفر قادری نے کہا کہ مغر بی قوتیں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف مسلسل سازشیں کررہی ہیں اور گستا خانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو للکاررہے ہیں لیکن کوئی مسلمان حضورؐکی شان گستاخی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتا ، اسلئے حکومت وقت فرانس سمیت دیگر گستاخ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور مغرب کے منہ پر تھپڑ مارنے کیلئے عاشق رسولؐممتاز قادری کو رہا کریں ہم ناموس رسالت پر کٹ مرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، مظاہرے کے آخر میں شدید نعرہ بازی کی گئی ۔
1,192 total views, no views today


