سوات(سوات نیوز) منگورہ وتکے میں عدنان آٹوز میں اگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان، ریسکیو 1122 کے ابتدائی اطلاع کے مطابق اگ شارٹ سرکٹ کیوجہ سے لگی جس کی کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکل فائر فائٹرز سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئ ۔شدت کیوجہ سے اگ قریبی دکانوں تک بھی پھیل گئی جس کیوجہ سے 4 دکانیں اور ایک ڈائنا بھی متاثر ہو گئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 2 گھنٹے مسلسل فائر فائٹنگ کرتےہوئے اگ پر مکمل قابو پا لیا۔ اپریشن میں 9 فائر ویکلز اور 50 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ اپریشن میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد پانی کا استعمال کیا گیا۔
1,264 total views, no views today
Comments



