سوات، محکمہ فوڈ کا گران فروشوں کے خلاف اپریشن ،20 گران فروشوں کے خلاف مقدمات درج بھاری جرمانے عائد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر سوات کے ہدایت پر فوڈ انسپکٹر صاحبزادہ ضیا ء محمد نے عملہ کے ہمراہ مینگورہ شہر سیدو شریف ،غالیگے ،رحیم آباد اور نواحی علاقوں میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 گران فروشوں کے خلاف نرخ نامے سے تجاوز کرنے پر انکے خلاف ایف ائی ار درج کئے جس میں نانبائی ،قصائی ،ہوٹل مالکان اور جنرل سٹور والے شامل ہیں جو کہ سرکاری نرخ سے زیادہ وصول کر رہے تھے ۔
712 total views, no views today
Comments


