چکدرہ(سوات نیوز)انجمن تاجراں آدینزئی کے صدر خواجہ فیض الغفور نے خبردارکیاہے کہ انتظامیہ شاپنگ بیگز پر پابندی اور ٹی ایم اے سائن بورڈز ٹیکس کے نام پر غریب تاجروں کو تنگ کرنے سے باز رہے ورنہ تاجر خودسوزی پر مجبورہوجائیں گے،دو روز بعد مین بازار چکدرہ میں انتظامیہ کے خلاف حتجاج دوسرے مرحلے میں ٹی ایم اے آفس کے گھیراءوکا اعلان کردیا،گزشتہ روزر درجنوں دکانداروں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجراں کے صدر خواجہ فیض الغفور تشویش کا اظہار کیاکہ مقامی انتظامیہ صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کاحوالہ دیکرپلاسٹک کا کاروبار کرنے والوں کو دس دن کے اندر اپنا کاروبار ختم کرنے کانوٹس دیاہے حالانکہ مذکورہ نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے کہ پابندی صرف ہینڈل والے شاپنگ بیگزپر ہوگی، انہوں نے سوال اٹھایاکہ انتظامیہ کے پاس غریب دکانداروں کو دینے کے لئے متبادل کیاہے جبکہ آدینزئی بھر میں چارسوسے ائد دکاندار پلاسٹک کے کاروبار سے وابستہ ہیں انہیں بے روزگارکرناکہاں کا انصاف ہے،انہوں نے الزام لگایاکہ علاقہ میں منشیات فروش، سودخوراور دیگر جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھررہے ہیں مگران پرہاتھ اٹھانے سے قاصر انتظامیہ غریب دکاندار کو تنگ کرنے پر تلی ہوئی ہے،
744 total views, no views today



