سوات(سوات نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے سول ہسپتال کبل کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راحت علی خان بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، میل اور فی میل میڈیکل و چلڈرن وارڈز، او پی ڈی پرچی کونٹرکے علاوہ خصوصی طور پر نئی تعمیر ہونے والے بلڈنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم خان واضح کیا کہ سول ہسپتال کبل کو کیٹگری سی میں تبدیل کیا جا چکا ہے اور ہسپتال کے بلڈنگ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس کے تکمیل سے اضافی سہولیات بھی مہیا ہوں گے اور 110 بستروں پر مشتمل نیا اور جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کبل ہسپتال میں ڈیمولیشن کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو تھوڑا بہت مسئلہ درپیش ہو رہا تھا جو کافی حد تک حل ہو چکا ہے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ہسپتال میں صفائی اور مریضوں کی دیکھ بھال نہ کرنے سیمت غیر حاضری پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ضلع سوات بھر کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کی تکمیل سے عوام کو صحت سے متعلق کوالٹی سہولیات ضلع میں ہی میسر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
863 total views, no views today



