مینگورہ(نامہ نگار)پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے 9مارچ کی ہڑتال کو مستردکردیا،صوبائی قیادت کی برادری سے ہڑتال میں حصہ نہ لینے کی اپیل،اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرحبیب خان نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی ہیلتھ اوران کی پوری ٹیم پیرامیڈیکس پروموشنز پربڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں ایسے حالات میں ہڑتالوں اور احتجاجوں کا کوئی جواز نہیں بنتا،انہوں نے کہاکہ احتجاج سے عوام اور خصوصاً مریضوں کو تکلیف کاسامنا رہے گا جبکہ ہمارا کام کسی کو تکلیف دینا نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت اور ان کی تکالیف کا خاتمہ کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ ڈی پی سی پیرامیڈیکس کی پروموشن کے لئے مسلسل متحرک ہے جس کی خدمات سے ہم مطمین ہیں اوراب تک چھ کیٹگریزکی پروموشن کے لئے ڈی پی سی ہوچکی ہےانہوں نے برادری سے اپیل کی کہ وہ بے جا ہڑتالوں میں حصہ لینے سے گریزکرے اورتحمل کا مظاہرہ کرکے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کاسلسلہ بدستور جاری کرے۔زکرے اورتحمل کا مظاہرہ کرکے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کاسلسلہ بدستور جاری کرے۔
954 total views, no views today



