سوات(سوات نیوز) سوات کے تحصیل کبل کے یونین کونسل ہزارہ میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے اور ڈیمانڈ نوٹس کے بعد میٹر لگانے کا کام تیزی سے شروع ہوگیا ہے۔یونین کونسل ہزارہ کے سابق ناظم میاں گل باچا محمد نمروز خان اور دیگرنے میٹر لگانے کے بعد دعا کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے یونین کونسل ہزارہ کے مکینوں سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا انشاءاللہ ہزارہ میں گھر گھر تک سوئی گیس میٹر لگایا جائیں گا علاقے عمائدین نے مراد سعید اور میاں گل کا شکریہ ادا کیا.
720 total views, no views today
Comments



