پشاور(سوات نیوز) خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تما م ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اےکے مطابق تیز بارشوں کے باعث صوبے حساس اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ۔ ہےجہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پرچھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو موسم پیشگی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔بارشوں کا سلسلہ اتوار کےروز تک جاری رہنے کا امکان ہے عوام اور سیاح کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700دیں۔
803 total views, no views today



