مینگورہ(رپورٹ /ناصرعالم)سوات میں ایک اوربا صلاحیت نوجوان منظرعام پر آگیا،پچیس سالہ نوجوان نے شیشے،لیدراورلاثانی سے مختلف اشیاء ڈیزائن کرکے لوگوں کوحیران کردیا،ان کے فن پاروں کو لوگ اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک بھی دوست واحباب کو تحفے کے طورپر بھیجنے لگے،لکڑی کے علاوہ شیشے اور لیدر پر بھی نقش ونگار اورکندہ کاری کرتا ہے، فانوس،گلدان،لیمپس،پرس اورشوپیش کے طورپر بنائے گئے دیگرفن پاروں کو دور دور سے لوگ دیکھنے کیلئے آتے ہیں،اس حوالے سے گل کدہ مینگورہ کے رہائشی پچیس سالہ نوجوان ایازاحمد نے بتایا کہ انہیں زمانہ طالب علمی سے پینٹنگ کا شوق تھا جس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تاہم بعدازاں لاثانی(ایم ڈی ایف) جو ایک قسم کی لکڑی ہے سے مختلف قسم کی اشیاء بنانے کاکام شروع کیا اس دوران لاثانی سے گلدان،فانوس،پرس،لیمپ،باسکٹ اوردیگر مختلف قسم کے شوپیس بنادئے جنہیں لوگوں نے کافی پسند کیاجس کے ساتھ چمڑے اور شیشے پر بھی دستہ کاری شروع کی،انہوں نے کہاکہ یہ کام بہت مشکل ہے جسے مکمل توجہ اوریکسوئی سے کرنا پڑتاہے تاہم وہ روز روز نئی نئی اشیاء بنانے میں مصروف رہتاہے اس دوران لوگوں نے اپنی پسندیدہ اشیاء کے آرڈدینا شروع کئے،ان فن پاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر انہوں نے مشین منگوائی اب وہ ڈیزائننگ کمپیوٹرپر اورباقی کام مشین پر کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے انہوں نے کئی شاگرداورکاریگررکھے ہیں جو مسلسل کام میں مصروف رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ان کے بنائے گئے فن پاروں کو لوگ ایک دوسرے کو تحفے کے طورپر بھی پیش کرتے ہیں جبکہ اندرون اور بیرو ن ممالک بھی بجھواتے ہیں،انہوں نے کہاکہ چھتوں،لاؤنچ، پیٹرول پمپ،ہوٹلوں،مکانات یا دیگر عمارات کیلئے لوگ ان سے مختلف چیزیں اورخصوصاََ ڈسپلے ڈیزائن کراتے ہیں۔
1,319 total views, no views today



