بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سوات میں ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ بنجر زمینوں پر منتقل کیا جائے ۔اس ہاؤسنگ منصوبے سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر کابینہ کے تمام عہدیداران موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ملکیدم میں ہاؤسنگ سیکم کا منصوبہ کررہا ہے اس وقت یہ سیکم زرعی زمین اور باغات پر شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے ۔اس سیکم سے علاقے کے زرعی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو ں گے کیونکہ علاقہ موسیٰ خیل کے لوگوں کے آمدنی کا واحد ذریعہ یہی باغات اور زرعی زمینیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ہاؤسنگ سیکم کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کو بنجر علاقوں میں منتقل کردیا جائے ۔
654 total views, no views today


