سوات(سوات نیوز) سوشل میڈیا پر واصف احمد کی ساس کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔ فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں نوکریوں کے نام پر رقم بٹورنے والے واصف احمد کی ساس نے اپنے داماد کو پیغام دیاہے کہ وہ۔جہاں بھی ہے فوری طور اجائیں اور جن لوگوں نے ان سے پیسے لئے ہیں ان کے نام بتائیں ۔ خاتون نے ویڈیو کرتے ہوئے کہا کہ اگر واصف نے نوکری کے نام پر رقم لی ہے تو وہ رقم اگے کسی۔کو دی ہوگی اوراسکی ثبوت بھی موجود ہوگی لہذا واصف جب میری ویڈیو دیکھیں تو فوری واپس ائے اور سارے حقائق سامنے لے ائیں انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی ناکامی چھپانے کیلئے واصف کی رشتہ داروں کو۔تنگ کررہی ہے جبکہ گزشتہ رات سے میرا بھانجا بھی پولیس نے غائب کیا ہے اس پر الزام ہے کہ اس نے واصف سے فون پر بات کی یے ۔ اب میں ایک پولیس اور دوسرے پولیس سٹیشن کی چکر۔لگارہی ہوں لیکن میرے بھانجے کا کچھ اتہ۔پتہ نییں ہے ۔
پولیس ہماری بے عزتی بند کردیں اور میرے بھتیجے کوفوری رہا کریں
963 total views, 2 views today