مینگورہ،آج 25جنوری کو فخر افغان با چا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کے برسی سوات میں شایان شا ن طریقے سے منا ئی جائیگی ۔ عبدا للہ یو سف زئی عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ترجمان نے کیا ہے ۔ کہ 25جنوری 2015کو خپل کور ماڈل سکول مکانباغ میں دن 1بجے فخر افغان با چا خان با با اور خان عبد الولی خان رہبر تحریک کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی ۔ تمام قام پرست ترقی سینہ اور آمن پسند عوام سے اپیل کی جاتی ہے ۔ کہ وہ ان عظیم شخصیات کو خراج تحسین وعقیدت پیش کرنے کیلئے شرکت کریں ۔انہوں نے مزید کہا ۔ کہ اس ملک اور خطے کو درپیش مشکلات کا حل ان دونوں شخصیات کے بتائے ہوئے اصولوں اور اقوال میں مو جود ہیں ۔ کیونکہ ان دونوں بزرگ شخصیات نے اس وقت جو کچھ کہا تھا ۔ وہ صرف سچ ثابت ہورہا ہے ۔ اور اس ملک میں موجود تمام طبقے مذہبی ۔ سیاسی اور عسکری قیادت بھی اب یہی کہ رہے ہیں ۔ لہذا اب وقت آگیا ہے ۔ کہ تمام قوم اور طبقے مل کر پختو نوں کے سر زمین اور ملک کو دہشت گر دی لا قانونیت اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے متحد ہو جائیں۔ اور اپنے عوام سکولوں ، مدرسوں ، مسجدو ں اور جنازوں اور مقبروں کو محفوظ بنا یا جائے ۔ اور اس ناسور کا راستہ اُکوانے کیلئے ایک ہو نا پڑیگا ۔ تاکہ ائیندہ انے والے نسلوں کیلئے یہ ملک اور خطہ امن ترقی اور خو شحالی کاگہو ار بن جائے ۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے حکمرانوں پر زور دیا ۔ کہ اپنے سابقہ غلطیوں کا ازالہ کرنے کیلئے موجودہ حالات کے تناظر میں حقیقی خوشحالی لانی والی پالیسیاں اور طریقے اختیار کریں ۔ تاکہ دونوں ہمسایہ برادر ممالک کے عوام امن خوشحالی اور ترقی کی زندگی بسر کرسکیں ۔ اس اجتماع مرکزی ایڈیشنل سکرٹری واجد علی خان ضلع صدر خواجہ محمد خان ، سکرٹری رحمت علی خان اور دیگر ارکان خطاب کریگے ۔
1,418 total views, no views today


