سوات(سوات نیوز)سوات کے صحافیوں کے خلاف درج مقدمات کی از سر نو تحقیقات کی جائے گی ، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرینگے ، علاقے کی ترقی اور آمن کی بحالی میں سوات کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جنرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری شاہ فیصل افغانی کی قیادت میں مقامی صحافیوں کی طرف سے سوات کے صحافیوں کے خلاف منگھڑت اور جھوٹے مقدمات کے اندارج کی شکایت کرنے کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافی برادری نے ہر دور میں مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے ، سوات کے آمن اور ترقی کےلئے صحافیوں نے بہت قربانیاں دی ہے اور مسلسل دے رہے ہیں ، فضل حیم نے کہا کہ وہ سوات کے صحافیوں کے ساتھ ہے ان سے ذیادتی نہیں ہونے دینگے ، درج مقدمات کی از سر نو تحقیقات ہونگی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
873 total views, no views today



