چکدرہ(محمد جلیل)وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ضلع ملاکنڈ منسوخ نہیں ہوا بلکہ جلسہ منسوخ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جمعہ کے روز 19 مارچ کو ضلع مالاکنڈ کا دورہ کرینگے، تاہم اس د ورہ کے دوران وہ سوات ایکسپریس وے کے ٹنلز کا افتتا ح کرینگے، اس حوالے سے پی ٹی ائی مالاکنڈڈویژن کے صدر فضل حکیم نے سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا جلسہ منسوخ ہوا ہے اور وہ بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے جلسہ منسوخ ہوا ہے تاہم وزیراعظم جمعہ کے روز مختصر دورہ پر ضلع مالاکنڈائیں گے اور سوات ایکسپریس وے کے ٹنلز کا افتتاح کرینگے۔
1,218 total views, no views today
Comments



