سوات(سوات نیوز)کورونا کے تیسرے لہر کے پیش نظرپشاور, چارسدہ, نوشہرہ,کوہاٹ,صوابی,مردان,سوات, لوئر دیر اور مالاکنڈ میں تمام کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ اور اتوار بند کرنے کا فیصلہ۔ محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا۔
ہفتہ اتوار کو میڈیکل سٹور,بیکری,جنرل سٹورز,دودھ دہی,سبزی پھل,مرغی فروش,ٹائر پنکچر,ہوٹلز,پٹرول.پمپ,کھلے رہینگے. اعلامیہ
صوبہ بھر میں پیر سے جمع تک ہر قسم کا کاروبار رات 8 بجے بند ہوں گے اعلامیہ
ہوٹلوں میں انڈور سروس پر پابندی ہوگی۔ اوٹ ڈور سروس، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی. اعلامیہ
ہر قسم کے شادی ہالز,کمیونٹی سنٹر اور پروگرامات کے انعقاد پر پابندی عائد. شادی ہالز میں اوٹ ڈور 300 افراد تک کے پروگرامات مستثنی قرار, اعلامیہ
تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر 50 فیصد سٹاف اور گھر سے کام کرنے کی پالیسی کے پابند ہوں گے، اعلامیہ
پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال سمیت تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا جائیگا، اعلامیہ
تمام سنیما گھر اور کھیلوں سمیت ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں پر بھی تاحکم ثانی پابندی عائد, اعلامیہ۔
پارکس شام 6 بجے کے بعد بند ہوں گے، اعلامیہ
تمام تر فیصلے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ
968 total views, no views today



