سوات،پاک فوج کے کرنل سیف اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں ملوث افراد کوکہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔ دہشتگردوں کا مشکل ترین علاقوں میں بھی پیچھا کریں گے۔ دہشتگردوں کا ساتھ دینے اور کسی بھی شکل میں اعانت کرنے والے بھی دہشتگردوں کے ساتھی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بونیر کے علاقہ کوزشمنال میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جرگہ میں علاقہ کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر کرنل سیف اللہ نے کہا کہ بونیر سے دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے،
علاقہ میں امن وامان کی بہتری کیلئے عوام بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے ،جرگہ کے بعدبونیر میں دہشتگردی کے سرغنہ بخت راج کا گھر نظر آتش کر دیا گیا۔
358 total views, no views today
Comments


