مالا کنڈ(سوات نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔ یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، لیکن اگر انسان صرف اپنے لیےجئے تو اس کاکوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا پیسہ چوری ہوا، ادھر تو پیسے کے لیے باپ اور اولاد دونوں جھوٹ بولتے ہیں اور اولاد بھی ، ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا، پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے، ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔
932 total views, no views today



