کبل، تحصیل کبل کے صحافیوں نے حاجی جلات سمیت مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے متعدد کارکنان کے کوریج سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا اس حوالے سے نیک پی خیل میڈیا سنٹر سرسینئی میں صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافی حاجی ہاشمی،الطاف حسین ،مومن خان،بلال سمیت دیگر صحافیوں نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر سابق نامزد امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی کے83حاجی جلات سمیت متعدد لیگی کارکنان کے کوریج سے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس کو بتایا گیا کہ اگر مذکورہ افراد نے صحافیوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ترک نہ کیا تو بائیکاٹ کے دائرہ کو پورے سوات تک وسعت دینے کے لئے تمام سینئر صحافیوں کی تعاون حاصل کی جائے گی اس موقع پر واضح کیا گیا کہ تحصیل کبل کے صحافی بلا امتیاز سیاسی پارٹیوں سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کی آواز حکومت کے ایوانوں تک پہنچانے کے لئے قلمی جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں البتہ بلا وجہ صحافیوں کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت پر مجبور ہونگے ۔
335 total views, no views today


