مینگورہ (سوات نیوز ڈآٹ کام ) موسموں کا بادشاہ موسم بہارشروع ہونے سے درختوں پرکونپلیں کھلنے لگی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی برقرار موسم بہار کی بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔ کھیتوں اور ہریالی میں قدرتی حسن دوبالا موسم بہار کی رونق نکل آئی موسم بہار کی پہلی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔ بارش روکتے ہی لوگوں نے لہلہالتے کھیوں کی طرف رخ کیا کھیتوں میں لہلہاتے گندم اور سرسوں کے کھیت میں سرسوں کے پھولوں نے قدرتی حسن دیکھا دیا ۔ موسم بہار کی بارش نے لوگوں کے چہروں پر خوشی اور مسکرہٹوں کو بھی بکھیر دیا ۔ بارش کے روکنے پر لوگ گھروں سے نکل کر کھیتوں اور کھلی میدانوں کی طرف نکل آئے اور خوشگوار موسم کے مزے لیتے رہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش گندم کی فصل کیلئے سود مند ہیں ، چشموں اور ندیوں میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
2,499 total views, 10 views today