راولپنڈی(این این آئی)یوم پاکستان کی کل ہونے والے پریڈ کی تقریب آئندہ 2 روز کے لیے ملتوی کردی گئی ۔ یوم پاکستان پریڈ 25 مارچ کو ہو گی ۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ 2ر و ز کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے جو اب 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔ آئی ایس پی آریوم پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کی گئی ۔ آئندہ 2دن خراب موسم اور بارش کی پیشگوئی ہے
992 total views, no views today
Comments



