لاہور(این این آئی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نیب شہزاد اکبر کے ماتحت پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے جس کا کام اپنے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ مر یم نواز کو حکومت کے کہنے پر طلب کیا گیا ہے۔ پورے پنجاب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنان کے ہمراہ 26 مارچ کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے نیب آفس کے باہر پہنچیں گے۔اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئیں تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ یا نیب والے خود ہوں گے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے۔احتساب بیورو پر کسی کو یقین نہیں رہااس کا قانون سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم نواز کو اگرطلبی کے موقع پر گرفتار کیا گیا تو یہ غیر قانونی عمل ہوگا جس پر مسلم لیگ ن احتجاج کا پورا حق رکھتی ہے۔ نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر مریم نواز کو طلب کیا ہے توا ب حوصلہ بھی رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب غیر قانونی نوٹس بھیجنا بند کریں۔ انہیں چاہئے کہ حکومت کے ہاتھوں استعمال ہونے سے پہلے بابے رحمتے کا حال دیکھ لیں وہ اب کسی کے جنازے میں بھی نہیں جاسکتے ۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کشتی میں جوسوراخ ہوا تھا وہ مولانا فضل الرحمن نے پر کردیا ہے۔ ابھی استعفے دینے کا وقت نہیں آیا ہے،پیپلز پارٹی کو مائنس نہیں کرسکتے ہیں ۔
832 total views, no views today



