راولپنڈی(این این آئی) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہربہت تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم سب پر فرض ہے کہ مل کر کورونا کے خلاف لڑیں، تاجر ہفتے ہیں دو روز اپنے کاروبار بند رکھیں، عوام ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو سینیٹائیز کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔
1,162 total views, no views today
Comments



