سوات(سوات نیوز) سوات میں تیسرے روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری یے ۔ بارش کی وجہ سے کالام مینگورہ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق لائکوٹ کے مقام پر گلئشیر گرنے سے کالام کی مین شاہرہ بند ہو گئ یے۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد مین سیاح اور مقامی لوگ پھنس گئے۔ تحصیل انتظامیہ کے مطابق گلئیشیر ہٹانے پر کام شروع کیا جاچکاہے ۔ اور بہت جلد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا۔
962 total views, no views today
Comments



