سوات(سوات نیوز) سوات کے سیاحتی وادی کالام کا شاہراہ پانچ گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق بحرین کے علاقہ لائیکوٹ کے مقام پر گلئشیر انے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے سڑک بند ہوگئی تھی ۔ تحصیل انتظامیہ کے بروقت امدادی کام شروع کرنے کی وجہ سے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول۔دیاگیا ہے ۔ تحصیل انتظامیہ کا کہناتھا کہ گلیشئر ہٹانے کیلئے تین ایکسیویٹرز اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے بھر پور محنت کی اور پانچ گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے گلیشئیر کوکاٹ کر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ۔
942 total views, no views today
Comments



