مینگورہ،مینگورہ شہر کے معروف روڈ حاجی بابا میں چوروں نے ڈھیرے ڈال دی۔نامعلوم چوروں نے متعدد دکانیں،دفاتر وں سے کی چابی کے ذریعے اور تالے توڑ نے کے ذریعے متعدد دفاتر ،دکانوں سے متعدد لیپ ٹاپ،لاکھوں روپئے کاسامان،ہزاروں روپئے نقد سمیت متعدد موبائیل سے چوری کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔متاثرہ افراد میں سیراج خان،محمد عیسیٰ ،سردار حسین وغیر ہ شامل ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں پہلے تو رپورٹ درج نہیں ہوتے جب درج کرتے ہیں تو برائے نام رپورٹ درج ہوتے ہیں۔
محمد عیسیٰ نے بتایا کہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں روزنامچہ میں درج کیا۔بعد میں مقدمہ درج ہوا۔صرف برائے نام مقدمہ درج کرکے ابھی تک کچھ کاروائی پولیس نے عمل میں نہیں لائی۔انوسٹیگیشن والوں نے ابھی تک کوئی کاروائی درج مقدمات میں نہیں لائی۔حاجی بابا روڈ پر پلازوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافے کیوجہ سے تاجروں اور شہریوں،سٹوڈنٹس نے ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان اور ڈی پی او سوات شیر اکبر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائیں۔تاکہ تاجر برادری،شہری اور سٹوڈنٹس کی مشکلات میں کمی آسکیں۔ورنہ علاقے سے نقل مکانی کر نے پر مجبور ہونگے۔
332 total views, no views today


