چکدرہ(سوات نیوز)چکدر دیر لوئیر ادینزئی اوچ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے وکیل سمیت تین افراد جابحق ، متعدد زخمی ،فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا تھا ، مقامی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ، اوچ پولیس کے مطابق گزشتہ شام ادینزئی کے گاءوں اوچ میں دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہواجس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے ذیشان ولد ذاکر اور عزیر ولد پرویز جبکہ دوسرے فریق سے عرفان خان ایڈوکیٹ ولد اجبر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے اور آیاز ولد سلطان محمود زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں ،جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اوچ پولیس نے قتل اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
1,002 total views, no views today
Comments



