بریکوٹ (سوات نیوز) صوبا ئی حکومت کے خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے بریکوٹ سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ علاقے کے عوام نے اپنے مسائل بیان کیے جبکہ مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی پر بارے شکایات کئے۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات عرفان خان نے عوامی مسائل سنے اور فوری کاروائی کرتے ہوئے بعض مسائل بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی،تفصیلات کے مطابق سب ڈدیژن بریکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ا س موقع پر وفاقی اور صوبائی مختلف سرکاری محکموں کے افسران اے سی بریکوٹ سعیداللہ جان خان،ایس ڈی پی او بریکوٹ سرکل حبیب اللہ خان، ٹی ایم او بریکوٹ زاہد اللہ خان، 1122 کے انچارج اکرام خان، محکمہ تعلیم سے ایس ڈی او قیصر خورزیب خان، ایس ایچ او تھانہ غالیگے زاہد شاہ خان، بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا کے علاوہ دیگر محکموں کے اہلکار موجود تھے جبکہ این ایچ اے سی، اینڈ ڈبلیو کے اہلکار غیر حاضر تھے، کھلی کچہر ی میں بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا نے این ایچ اے پر کھڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ این ایچ اے نے سوات روڈ تعمیر کیا مگر بریکوٹ بازار میں فٹ پاتھ کی چوڑائی کم کرکے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کیا ہے۔فٹ پاتھ چار فٹ چوڑا ہے جبکہ اصل میں اس کی چوڑی زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے اب تک کئی ٹریفک حادثات رونماء ہوچکے ہیں اور بازار کی خوب صورتی پر بھی منفی اثارات مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے بریکوٹ جو کہ پورے تحصیل کے لئے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر صفائی سٹاف کم ہونے کی وجہ سے صفائی کے بارے میں مشکلات بڑ ھ رہے ہیں فوری فوری پر سٹاف ٹی ایم اے بریکوٹ کو مہیا کیا جائے۔فضل ودد با چا نے کہا کہ 1984 بندوست کے مطابق پہاڑوں میں حدودات کا تعین کریں تجاوز کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر یں فضل امین نے کہا کہ 4 سالوں سے تقسیم کا درخواست دے چکا ہوں مگر جس پر تاحال کسی قسم کا عملدار نہ ہو سکا بخت افسر خان نے کہا کہ شکاری حضرات کو محکمہ وائلد لائف لائسنس کی اجراء کر دینے ہیں مگر شکاری حضرات شکار کے آ ڑ میں پرندوں کی تباہی کردیتے ہیں وارث خان نے دریا ئے سوات کے ریت بجری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ غنی الر حمن نے کہا کہ سرکاری آٹا ہر جگہ پر وافر مقدار میں عوام کو فراہم کیا جا ئے،فضل احد لالاجی نے کہا کہ غالیگے میں گندگی اور غلاظت سے نجات دلا ئیں اور ساتھ ہی منشیات پر پا بندی عائد کیا جا ئے کیونکہ نوجوان نسل تبا ہ ہو رہا ہے اور نشیوں کے تعداد میں روز برو ز اضافہ ہو تا جا رہا ہے عجب خان نے کہا کہ انتقالات پر پابندی ختم کیا جا ئے اور رجسٹری کیلئے فردات کے فراہمی میں اسانی پید ا کر یں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات عرفان خان اور اے سی بریکوٹ سعداللہ جان خان فوری ایکشن لیتے ہو ئے بعض مسائل کو متعلقہ محکوں کے افسران کو فوری طور حل کرنے کی ہدایات جاری کئے جبکہ بعض مسائل حل کرنے یقین دہا نی کر ائی۔ علاقے کے عوام اور فورم میں شرکاء نے کامیاب کھلی کچہری کے انعقاد پر اے سی بریکوٹ سعید اللہ جان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
905 total views, no views today



