سوات،سوات میں نوماہ قبل قتل ہونیوالی خاتون زندہ ہوگئی، غلط الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ، ڈی ائی جی اور ائی جی پولیس مجھے انصاف فراہم کرکے پولیس کے جعلی ایف ائی ر کا نوٹس لیں ، ان خیالات کااظہار مسماہ بخت مینہ نے خواتین جرگہ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نو ماہ قبل میرے بہو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور پولیس نے میرے اور میرے خاندان والوں کیخلاف ایف ائی ار درج کی تھی جبکہ ہمیں کافی ٹارچر کیا گیا تھا،
میرے بہو کے خاندان والوں نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا تھا جبکہ ان کی لاش ہمیں نہیں دکھائی گئی، اب نو ماہ بعد میر ی وہ بہو اپنے چھوٹے بچے کیساتھ واپس اگئی ہے ، انہوں نے ڈی ائی جی اور ائی جی پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جھوٹا ایف ائی ار درج کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کرے ، جبکہ ان پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوں نے غلط ایف ائی ار درج کی تھی اور مجھے میرے خاندانوں والوں کیساتھ ٹارچر کیا گیا ، اس موقع پر دہ خوئیندو جرگہ کے چیئر پرسن تبسم عدنان نے پولیس اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ زیادتی کا نوٹس لیں، اور گناہ گاروں کیخلاف سخت کارروائی کرے، جبکہ پولیس سربراہان اس بات کا جواب دیں کہ کیوں اور کیسے ایسی زیادتی کی گئی، اس دوران جرگہ کے لیگل ایڈوائزر سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے زیادتی کا شکار ہونیوالے فریق کی ہر ممکن قانونی امداد دلانے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔
282 total views, no views today


