بریکوٹ،سب ڈویژن بریکوٹ میں اس وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 18گھنٹے سے تجاوز کر گیا،جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی سے چلنے والے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے،لوگ پانی کے حصول کیلئے لوگ در بدر ٹھوکرے کھانے پر مجبور۔اس وقت موسم کی تبدیلی کے باوجود علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،اس سے پہلے واپڈا اہلکار گرمی کارونا رو رہے تھے ،اب چونکہ موسم سرد ہوا ہے اور سرد موسم میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ سمجھ سے با لا تر ہے جس کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
عوام نے اس ظلم کے خلاف اعلیٰ حکام سے پوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اور دھمکی دی ہے کہ اگر بریکوٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم نہ کیا جا سکا تو بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائینگے ۔
311 total views, no views today


