بریکوٹ ، بریکوٹ بازار کے الیکشن مہم میں تیزی ۔حق پرست پینل کے سرگرمیو ں میں اضافہ‘ دکانداروں کے حقوق پر سودا بازی نہیں ہوگی بازار میں اپنے بچوں کے لئے روزی کمانے والوں کیلئے پہلے بھی لڑا تھا ائندہ بھی لڑتے رہینگے دکانداروں کے محبت کا جواب محبت سے دونگا جیت حق پرست گروپ کی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار بریکوٹ بازار میں ہونے والے الیکشن کے اہم پینل حق پرست پینل کے صدارتی امیدوار معراج الدین تنہا ،جنرل سیکرٹری ساجد خان ،نائب صدر بخت روان اور دیگر عہدیداروں نے بازار کے مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ہم اس تجارتی پیشے سے وابستہ ہیں اور دکانداروں کے مسائل جانتے ہیں پہلے بھی دکاندار بھائیوں کے حقوق پر سودابازی نہیں کی تھی اور ائندہ بھی نہیں کرینگے کرایہ داری سسٹم کے لئے جہدوجہد جاری رہیگا انتظامیہ کو ہمیشہ دکانداروں کے حقوق کی بات کی اور انکودکانداروں کے ساتھ زیادتی سے نہ کرنے کا کہا اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ہر قسم تعاون کیا ۔
283 total views, no views today


