بریکوٹ ( سہیل باچہ سے )حلقہ پی کے 4 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر کے علاقے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے کارکردگی کی بنیاد پر ائندہ حکومت بھی تحریک انصاف کی ہی ہو گی میڈیا کا کردار مثبت ہونا چاہیے تاکہ مل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اگر کسی نے ایک روپے کرپشن ثابت کی تو سرعام پھانسی دی جائے ان خیالات کا اظہار پی کے 4 کے ممبر صوبائی اسمبلی اور چیرمین سٹنڈنگ کمیٹی معدنیات عزیز اللہ خان گران نے بریکوٹ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں دئیے گئے زہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ حلقہ پی کے 4 میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں اس میں 70 کلو میٹر کچا روڈ جو کہ پہاڑی علاقے میں رہنے والوں کی اشد ضرورت تھی مرغزار کے لئے 18 کروڑ ڈگری کالج چارباغ کے لئے 30 کروڑ مرغزار ایلم روڈ کے لئے 10 کروڑ دنگرام سنگوٹہ روڈ کے لئے 10 کروڑ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں 200 پریشر پمپ لگا کر غریب اور نادار لوگوں کو تکلیف سے نجات دلایا حلقے کے مختلف ضرورت مند لوگوں کے لئے 12 ٹیوب ویل بنائے اور 5 لاکھ فٹ پائپ حلقے کے عوام کی سہولت کے لئے تقسیم کئے ابہوں نے کہا کہ اس ڈھائی سال میں حلقہ پی کے فور میں دو ارب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی میرے بھائی ہے اور 2018 کے الیکشن میں الیکشن کمپین میں بھرپور ساتھ دیا تھا اور ائندہ بھی دیتے رہینگے بحثیت ممبر صوبائی اسمبلی نہ کھبی کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کر نے دینگے نہ ٹھیکدار سے کمیشن لیا اور نہ ہی کھبی نوکریاں بھجی کلاس فور نوکریوں کے ارڈار غریب لوگوں کے دہلیز پر پہچائیں انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کا یعقین دلایا
865 total views, 2 views today