منگورہ،سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں ٹریفک جام تشویش ناک صورت اختیار کرگئی۔مختلف سڑکوں پر صبح و شام گاڑی پھنسی رہتی ہے، جس کے باعث پیدل چلنا بھی محال ہوگیا۔ سوات کا مین شاہرا جی ٹی روڈ، نیوروڈ اور مدین روڈ اور کانجو روڈ پر ٹریفک جام تشویشناک صورت اخیار کرگیا۔ شہر کے سڑکوں پر جا بجا غیر قانونی پارکنگ، ہتھ ریڑھیوں ، غیر قانونی کھوکے اور قبضہ مافیاز نے سڑکوں کو پیدل چلنے والوں کے لئے بھی ناقابل استعمال بنا دیا، جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے،
شدید ٹریفک جام اور گاڑیوں کے شور شرابے کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔رپورٹ ایچ ایم کالامی
302 total views, no views today
Comments


