بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی خواہشات کے عین مطابق تمام ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔کسی بھی منصوبے میں عوام کو اعتماد میں لینا اولین ترجیح ہو گی ۔ملکیدم ہاؤسنگ منصوبہ بنجر زمینوں پر منتقلی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ موسیٰ خیل کے معززین کے ہمراہ ملکیدام کا دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوا م کے فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
ملکیدم ہاؤسنگ منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر معز زین علاقہ نے ممبر صوبائی اسمبلی کو فریاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمینیں ہمارے آمد نی کا واحد ذریعہ معاش ہے اور اسی کے آمد ن سے ہمارے بچوں اور خاندان کے پیٹ پالنے کا ذریعہ ہے ۔اس زمین کی آبادی کے لئے ہم نے سالو ں کی محنت اور کروڑو ں روپے استعمال کئے ہیں۔اب چونکہ اس منصوبے سے علاقے کے عوام متاثر ہو رہے ہیں اور ہمارے معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے معزز علاقے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوامی مفادات سب سے زیادہ عزیز اور مقدم ہے کوئی بھی منصوبہ عوام کو اعتماد لئے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ ریاض احمد
300 total views, no views today


