سوات، سوات سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 81کے چار پولنگ سٹیشن پر28جنوری کو دوبارہ ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا ہے واضح رہے کہ اس حلقے سے تحریک انصا ف کے اُمیدوار عزیزاللہ گران کامیاب ہوگئے تھے جس کو بعد میں جمعیت علماء اسلام کے اُمیدوار سید حبیب علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل پشاور میں چیلنج کیا تھا الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں
سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 81تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی رکنیت معطل جبکہ اس حلقے کے چار خواتین پولنگ سٹیشن گٹ ،مانیار ،غالیگے میں 28جنوری نے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ،فیصلے کو تحریک انصاف کے معطل ایم پی اے عزیز اللہ گران نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کو رٹ آف پاکستان نے پی کے 81کے چارپولنگ سٹیشن پر 28جنوری ہو نے والے دوبارہ پولنگ ملتوی کردیا ہے تحریک انصاف سوات نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو انصاف کا فتح قرار دیا ہے
582 total views, no views today


