سوات ،میدانی علاقوں پر بارش اور پہاڑی علا قوں پربر فباری کا سلسلہ جاری، سردی کے شدت میں مذید اضا فہ ، با لا ئی علا قوں پر در جہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے،ملک بھر سے سیا حو ں کا بڑی تعد اد کا لا م ،ملم جبہ ،بحرین اور مرغرار کے بر ف سے بھر ی سفید محل کا منظر دیکھنے کے لیے رخ کر لیا ہے ۔محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق وادی کا لا م میں کم سے کم در جہ حرارت منفی 5اور وادی ملم جبہ میں منفی 6سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔جبکہ مینگورہ شہر میں ہلکی بر فباری اور بار ش کے بعد منفی 2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
برفباری اور شدید سر د ی کی وجہ سے با لا ئی علا قوں میں نظا م زند گی مفلو ج ہو کر رہ گیا ہے۔ضلع سوات میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہاجس کے بعد سیاحتی علاقوں میں واد ی کا لام ، ملم جبہ اور وادی مرغرار سمیت دیگر تفریحی مقا مات نے سفید چادر اڑھ لی ہے۔جسے دیکھنے کے لئے ملک بھر میں سیا حوں کی بڑی تعداد ان دلکش وادیوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اور اس نشا ط انگیز وادیوں سے لطف اٹھا رہے ہے۔رپورٹ شہزاد نوید سوات نیوز ڈاٹ کام
359 total views, no views today


