مینگورہ،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان نے کہا ہے کہ سکولوں کی سیکیورٹی یقینی بناے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، سرکاری و نجی سکولوں کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ، 3 سکولوں کو ایمر جنسی سافٹ وئیر فراہم کردیئے ہیں ، اور مزید سکولوں کو یہ اہم سہولت فراہم کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جر گہ ہال سیدو شریف میں سرکاری و نجی سکولوں کے پرنسپلز ، محکمہ تعلیم کے حکام اور ملاکنڈ ڈویژن کے ڈی پی اوزسے خطاب کرتے ہوئے کیا،
ارپی او آزاد خان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سکولوں کو پہلے فرصت میں سیکیورٹی فراہم کریں ، ڈی پی اوز اس سلسلے میں اپنے تھانہ جات کی سخت نگرانی میں سکولوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں ، اس موقع پر ڈی پی او سوات شیر اکبر خان ، انسپکٹر رشید اقبال خان نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر دور افتادہ سکولوں کے حکام نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں سکولوں کے سربراہان اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ قریبی رابطہ رکھیں ، جہاں پر سگنلز کا مسئلہ ہے ، اس سلسلے میں متعلقہ کمپنیوں سے بات کی جائیگی ، آر پی او آزاد خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے اور ہمیں اپنے تعلیمی اداروں ، اساتذہ اور سب سے بڑھ کر بچوں کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا چاہیئے ، اس موقع پر دور افتادہ علاقوں کے سکولوں کے سربراہان نے اپنے اداروں کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ، جس پر آرپی او آزاد خان نے ہر ممکن تعان کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خصوصی سافٹ وئیر تمام تر سکولوں کو فراہم کی جائیگی اور اس کے ساتھ ساتھ تھانوں کو سطح پر بھی سختی سے نگرانی ہوگی اور اس سلسلے میں غفلت برتنے پر کاروائی کی جائیگی ، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اے سی ڈی نعیم اختر نے بھی شرکت کی ، اجلاس طلب کرنے پر سکولوں کے سربراہان نے آرپی او آزاد خان کا شکریہ ادا کیا ۔
299 total views, no views today


