مینگورہ،آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع سوات کا مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، اگر جائز مطالبات 28 فروری تک حل نہ ہوئے تو احتجا جی تحریک شروع کریں گے ، ای ڈی او تعلیم اپنا رویہ درست کریں ، تنخواہوں سے کٹوتی کیس صورت تسلیم نہیں کریں گے ، پولیو مہم کی ڈیوٹی کرنے کے لئے تیار نہیں سکولوں کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اساتذہ اسلحہ نہیں اٹھا سکتے ، ان خیالات کا اظہار سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے اپٹا خیبر پختونخوا کے سپریم کونسل کے چیئرمین ابراہیم شاہ بابا ،
اپٹا کے ضلعی صدر سید سکندر شاہ باچا اور ضلعی جنرل سیکرٹری علی روئیداد خان نے کہا ، اس سے قبل اپٹا ہاؤس مینگورہ سے سوات رپریس کلب تک اساتذہ نے احتجاجی ریلی نکالی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ، مقررین نے کہا کہ حکومت پرائمری اساتذہ کوسکیل 12سے 15 تک دینے مین تاحال تاخیری حربے استعمال کررہی ہے کیونکہ ان سکیلوں کی منظوری کے بعد تاحال حکومت نے نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام ان جائز مطالبات کی منظوری اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ، احتجاجی ریلی میں ضلع بھر کے پرائمری اساتذہ نے شرکت کی اور اپنے قائدین کے ہر فیصلے پر لبیک کہنے کا عزم کر لیا ۔
363 total views, no views today


