اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا جس میں بھارتی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں بھارتی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے
جب کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، مشترکہ مفادات اور استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پرامن اور خوشحال خطے کا قیام ممکن ہے۔
323 total views, no views today
Comments


