سوات(سوات نیوز) ائی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پولیس پوسٹ گوالیری کا افتتاح کردیا،پہلی مرتبہ رات کے وقت پولیس سٹیشن کی نئے عمارت کاافتتاح کردیاگیا،ائی جی پی صوبہ خیبر پختونخوا ثنائ اللہ عباسی نے گزشتہ رات سوات کاایک روزہ دورہ کیا، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں بہتر امن و امان خیبر پختونخواہ پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، محکمہ پولیس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں، ا صوبہ بھر میں تھانوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے نئے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹ تعمیر کئے جار رہے ہیں، شہریوں کو خوشگوار ماحول اور عزت و احترام کے ساتھ اپنی شکایات کے اندراج کے مواقع مل سکیں، انہوں نے کہا کہ پولیس پوسٹ سے امن و امان کے قیام میں سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہونگے، آدہشت گردی کے خاتمے کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس کے کارکردگی قابل ستائش ہے، ملک و قوم کے دفاع کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
973 total views, no views today
Comments



