لاہور(ان لائن) کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔
902 total views, 4 views today
Comments