پشاور(این این ائی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کو ئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا باقاعدہ اجراء کردیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے احساس پروگرام کے تحت کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا اجراءفلاحی ریاست کے قیام کی طرف ایک اور عملی پیشرفت ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کو ئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا باقاعدہ اجراءکر دیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے لیڈر عمران خان کی طرح سب سے پہلے غریب آدمی کیلئے کام کر دہی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت کی جانب سے،احساس پروگرام کے تحت متعدد اقدامات شروع کیے جا چکے ہیں جن سے معاشرے کے مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمد خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت بھوکا نہ سوئے پروگرام کا اجراءفلاحی ریاست کے قیام کی طرف ایک اور عملی پیشرفت ہے،پرگرام کے تحت فوڈ ٹرکوں کے ذریعے پشاور کے مختلف علاقوں میں مستحق لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔
890 total views, no views today



