بحرین(سوات نیوز)بحرین کے علاقے کیدام اور چھم گھڑی کے دو خاندانوں کے بیچ تین دہایوں پر محیط دشمنی اور کشیدگی کا سلسلہ چلا ارہا تھا جس کا آج خاتمہ ہوا۔ فرقین کے مابین ۲۹ سالوں کی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ علاقے مشران اور سیاسی نمائندگان نے سید بشر خان اور ملک عالم کو مسلہ حل کرنے اور ایک دوسرے کو معاف کرنے پر جانبین کو مبارک باد پیش کئے۔ فریقین کے مابین کیدام اور چم گھڑی کے پہاڑی چراگاہوں کے اپر پچھلے تین دہائیوں تناذع تھا جس کی وجہ سے دونوں فریقین کو کافی مشکلات اور مسائل کا سامنا تھا۔
علاقے مشران نے راضی نامہ کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاں کے اس سے ایک بڑا سبق ملتا ہے کہ ہم نے آخر کار ہر تنازعے پر باہم بیٹھ کر حل کرنا ہے۔
شرکاء نے واضح کیا کہ ہر مسئلے کو تنازعے میں چلے جانے سے پہلے مذاکرات کے ذریعے اس کا حل نکالنا ضروری ہے۔
عوامی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کے قانون اور ریاستی اداروں پر تکیہ کرنا ہے نا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا ہے۔
شرکاء کے مطابق ایسے اعمال سے خوشی ہوتی ہے اور بے شک اس میں ہمارے لئے بہت سے اسباق پوشیدہ ہوتے ہیں
945 total views, no views today



