پشاور(ان لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کا ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے اعلامیہ کے مطابق ان فیصلوں کا اطلاق صوبوں فوری طور پر ہوگا۔ اور ملک بھر میں ہر قسم کے بازار،مارکیٹیں اور شاپنگ مال صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے اشیاء خودونوش،میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہینگے،جبکہ ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں،جبکہ ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، اعلامیہ کے مطابق ہر طرح کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی،ریسٹورنٹ افطاری سے رات 12 بجے تک اوٹ ڈور، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے کھلے رہینگے، اس کےعلاوہ سنیما،مزارات اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے صرف واک اور جاگنگ ٹریکس کھلے رہینگے۔ تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد حاضری ہوگی۔ملک بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی،بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر25 اور26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہےگی۔ اعلامیہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ،پنجاب سندھ،ازادکشمیر اور گلگت کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
817 total views, no views today



