مینگورہ، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ،شدت پسندی میں ملوث دو ملزمان سمیت تین افراد گرفتار ،دوملزمان مٹہ پولیس کو شدت پسندی کے الزام اور ایک ملزم رحیم آباد پولیس کو چوری کی واردات میں مطلوب تھا ، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ سوات نے تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران دوشدت پسندوں حضر ت جما ل ولد نقش بند سکنہ مشکومئی خوازہ خیلہ اور سعداللہ ولد گلبر خان سکنہ آغل برتھانہ جوکہ مٹہ پولیس کو بم بلاسٹ 7اے ٹی تین سود و اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے
گزشتہ روز گرفتار کرلئے جن سے تفتیش جاری ہے رحیم آباد پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب شیر رحمان ولد شیر زادہ سکنہ جورہ شانگواٹی کوبھی انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔
388 total views, no views today
Comments


