سوات(ناصرعالم)ریسکیو1122نے ماہِ رمضان میں عوام کوبروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کیلئے پلان مرتب کرلیا،ریسکیواہلکاروں کو 24گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی جو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرشیردل خان کی قیادت و نگرانی میں متحرک نظر آرہے ہیں،اس حوالے سے سروے کے دوران عوامی رائے معلوم کی گئی تو ان کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہارسامنے آگیا،سروے میں اظہارخیال کرتے ہوئیسیاسی وسماجی کارکنوں سفیراحمد،عباس خان،ایان خان،ڈاکٹرخالد،پرنس فضل رحمان,عزیزالحق خان،عتیق الرحمان،انعام،مظہرعالم،اکرام اللہ، اعجازاحمد،ضمیراے خان،خالدمحمود،حاجی اصغرعلی اوردیگرسماجی کارکنوں نے بتایا کہ پہلے پہل کسی قسم کے حادثات کی صورت میں بیشتر قیمتی جانیں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہو جاتی تھیں،ایک طرف طبی سہولیات کا فقدان تھااوردوسری طرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد مسیحاکی راہ تکتے تکتے اور ایڑیاں رگڑتے رگڑتے موت کی منہ چلے جاتے تھے مگر اب لوگوں کو موقع پر طبی امدادینے کیلئے ریسکیومیدان میں ہے چاہئے دن ہو،رات ہو۔طوفان ہو،سیلاب ہوریسکیوکے تربیت یافتہ جوان عوام کی خدمت کے لئے ایک کال پر حاضرہوجاتے ہیں،عوام کاکہناہے کہ یہ بھی ایک احسن اقدام ہے کہ ریسکیوکی جانب سے طلبہ،اساتذہ اورسول سائٹی کے افراد کو فرسٹ ایڈکے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جاتی ہے جس سے لوگ اس قابل ہو جاتے ہیں کہ ایمرجنسی کی صورت میں وہ متاثرین کو طبی دے سکتے ہیں،انہوں نے ریسکیوکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت سے اسے مزید فعال بنانے کے لئے دیگرضروری سہولیات دینے کی اپیل کی ہے۔
722 total views, no views today



