سوات(سوات نیوز)مینگورہ کے مصروف ترین گرین چوک میں کرنسی ڈیلر سے پندرہ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے،بنڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،گزشتہ روز مینگورہ کے مصروف بازار گرین چوک میں واقع امارات کرنسی ڈیلر میں نامعلوم افرادداخل ہوئے اور اسلحہ کے نوک پر پندرہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے دکان کے مالک نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا،یاد رہے اس سے پہلے بھی سہراب خان چوک میں ایک تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹ گیا تھا مقامی لوگوں نے چوری اور لوٹنے کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےپولیس سے عملی اقدامات اٹھانےکا مطالبہ کیا ہے
1,705 total views, no views today
Comments



